ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران ہندوستانی شہریوں کو ایڈوائزری: ’سفر سے گریز کریں، فوری واپسی کی کوشش کریں‘

شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران ہندوستانی شہریوں کو ایڈوائزری: ’سفر سے گریز کریں، فوری واپسی کی کوشش کریں‘

Sat, 07 Dec 2024 18:55:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 7/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’شام کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو اگلے نوٹس تک شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شام میں موجود ہندوستانی شہری دمشق میں موجود ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔ ہنگامی مدد کے لیے نمبر +963 993385973 اور ای میل hoc.damascus@mea.gov.in پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ جو ہندوستانی ممکن ہو فوری طور پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے شام چھوڑ دیں۔ دیگر شہریوں کو اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شام میں گذشتہ ایک ہفتے میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ ہیت تحریر الشام نامی باغی تنظیم صدر بشار الاسد کو ہٹانے کے لیے حملے کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، باغیوں نے 30 نومبر 2024 کو شام کے دوسرے بڑے شہر حلب پر قبضہ کر لیا اور اب جنوبی علاقے ہاما کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ شمالی اور مرکزی ہاما کے چار قصبے بھی باغیوں کے قبضے میں جا چکے ہیں۔


Share: